بلاول بھٹو کی 38ویں سالگرہ پر اسلام آباد میں تقریب
پی پی رہنماؤں،کارکنوں کی شرکت، کیک کاٹا،مٹھائی تقسیم کی گئی
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی 38ویں سالگرہ کے موقع پر اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی اور بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔تقریب میں ہمایوں خان، آسیہ جہانگیر و دیگر رہنمابھی موجود تھے ،شرکا نے بلاول بھٹو کی صحت، سلامتی، درازیٔ عمر اور سیاسی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور مٹھا ئی تقسیم کی ۔اس موقع پر کارکنوں نے بلاول بھٹو زرداری کے حق میں نعرے بھی لگائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments