مری:احتجاجی کالزکے باعث سیاحتی سرگرمیاں ،کاروبارمتاثر

مری:احتجاجی کالزکے باعث سیاحتی سرگرمیاں ،کاروبارمتاثر

مال روڈ و دیگر سیاحتی مقامات کی رونقیں ماند پڑ گئیں، تاجر طبقہ پریشان

مری (نمائندہ دنیا) اسلام آباد میں جاری احتجاجی سرگرمیوں اور مختلف احتجاجی کالز کے باعث مری کی سیاحتی سرگرمیاں اور کاروبار متاثر ہونے لگے ، سیاحوں کی آمد میں کمی کے باعث شہر کے بیشتر ہوٹل اور گیسٹ ہاؤسز خالی نظر آ رہے ہیں جبکہ مال روڈ سمیت دیگر اہم شاہراہوں پر بھی معمول کی سیاحتی رونقیں ماند پڑ چکیں۔تاجر طبقہ پریشان ہے ، مری میں اس وقت پہلے سے موجود اکا دکا سیاح ہی نظر آ رہے ہیں جبکہ نئے سیاحوں کی آمد نہایت محدود ہوچکی ہے۔

کاروباری حلقوں کے مطابق مری کی معیشت کا بڑا انحصار سیاحت پر ہے اور سیاحوں کی آمد میں کمی کا براہِ راست اثر مقامی کاروبار پر پڑتا ہے ۔ موجودہ صورتحال کے باعث دکانداروں، ہوٹل و ریسٹورنٹ ملازمین، مزدوروں اور دیہاڑی دار طبقے کو بھی روزگار اور آمدن کے حوالے سے سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔مقامی کاروباری افراد کا کہنا ہے کہ احتجاجی صورتحال کے باعث پیدا ہونے والی غیر یقینی کیفیت سیاحوں کی آمد میں رکاوٹ بن رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...