USEFPکا مقامی افراد کی معاونت کیلئے انوویشن ہائیو کا افتتاح

USEFPکا  مقامی  افراد کی معاونت کیلئے انوویشن ہائیو کا افتتاح

سہولت کا افتتاح امریکی ناظم الامور اور وفاقی وزیر شزا فاطمہ نے فیتہ کاٹ کر کیا پاکستانیوں میں صلاحیتوں کمی نہیں، ضرورت سہولیات دینے کی ہے ،نیٹلی بیکر

  اسلام آباد( دنیا رپورٹ ) یو ایس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن ان پاکستان (یو ایس ای ایف پی) نے ‘‘انوویشن ہائیو’’ کے نام سے ایک نئی سہولت کا افتتاح کیا ہے ۔ انوویشن ہائیو پاکستان کے ابھرتے ہوئے کاروباری افراد کو امریکی مہارت، ٹیکنالوجی اور نیٹ ورکس تک براہِ راست رسائی فراہم کرتا ہے ۔ امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر اور وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شزا فاطمہ نے افتتاحی تقریب میں فیتہ کاٹ کر اس منصوبے کا آغاز کیا ۔نیٹلی بیکر نے کہا پاکستان میں صلاحیتوں کے حامل افراد کی کوئی کمی نہیں، ضرورت بس ایسی سہولیات کی فراہمی کی ہے جہاں پر مواقع ان صلاحیتوں کو تلاش کر سکیں، انوویشن ہائیو کا قیام بھی اسی لئے کیا گیا ہے ۔ یہ شراکت داری امریکی صدر ڈونلڈ صدر ٹرمپ کے اس نصب العین کی عکاسی کرتی ہے کہ بیرون ملک امریکا کے تعلقات تجارت میں مزید توسیع، سرمایہ کاری میں مزید اضافہ اور دونوں ممالک کی مزید خوشحالی کے عملی نتائج کے حامل ہوں۔ انوویشن ہائیو اپنے قیام کے پہلے ہی سال ڈھا ئی سو امریکی تربیت کاروں کو ہر سطح پر انٹرپرینوئرز سے جوڑے گا جبکہ امریکی حکومت پاکستانی کاروباری افراد کی معاونت کے لئے سرمایہ کاری بھی کرے گی ۔ یہ انوویشن ہائیو ہرماہ \'\'لنک اور لیڈز\'\' کے عنوان سے نشستوں کا انعقاد کرے گا جو کاروباری افراد کو ان کے اساتذہ اورہم عصروں کے ساتھ مل کر ایسے تعلقات استوار کرنے میں مدد دے گا جو حقیقی ترقی کو مہمیز دیتے ہیں۔ عملی کاروباری مہارتوں کو فروغ دینے کیلئے آن لائن سرٹیفکیٹ پروگرام بھی پیش کئے جائیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...