ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی کے زیر اہتمام صفائی مہم جاری
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی نے شہر میں سموگ کے خاتمے ، ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے اور۔۔۔
شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے صفائی آپریشن مزید تیز کردیا ہے ،شہر کی اہم شاہراہوں اور مختلف علاقوں میں سڑکوں کی واشنگ، سکریپنگ اور سوئیپنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سڑکوں اور مارکیٹوں کے اطراف صفائی کے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی نے ایران روڈ اور صادق آباد چوک کا دورہ کیا اور مختلف مقامات پر جاری صفائی آپریشن کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے صفائی کی صورتحال، سڑکوں کی صفائی اور سموگ کے تدارک کیلئے جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments