اسلام آباد کی شہریوں کو پانی کی بہتر سپلائی کیلئے موثر اقدامات جاری

 اسلام آباد کی شہریوں کو پانی کی بہتر  سپلائی کیلئے موثر اقدامات جاری

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)سی ڈی اے نے شہریوں کو قابلِ اعتماد، پائیدار اور محفوظ پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے ۔۔۔

عزم کا اعادہ کرتے ہوئے پانی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کا عزم کیا ہے جبکہ موجودہ آبی وسائل کے تحفظ، ان کے مو ثر استعمال اور پانی کے مزید ذرائع تلاش کرنے پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔سی ڈی اے کی جانب سے موجودہ واٹر سپلائی انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے ، پانی کی تقسیم کے نیٹ ورک کو مزید مضبوط کرنے ، پانی کے ضیاع میں کمی لانے اور دستیاب آبی وسائل کے موثر انتظام کے لیے جامع اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اسلام آباد کی بڑھتی ہوئی آبادی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں اضافے اور پانی کے مزید پائیدار ذرائع کی نشاندہی کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔اسلام آباد واٹر، سی ڈی اے ، شہریوں کو صاف، محفوظ اور حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے ۔ پانی کے معیار، دیکھ بھال اور جراثیم کشی کے معمول کے اقدامات کے تحت سی ڈی اے کی جانب سے جی-10 واٹر ورکس میں پانی کے ذخائر کی صفائی کی گئی۔ پانی کے ذخائر کی صفائی اور جراثیم کشی کا عمل سی ڈی اے کی معمول کی پالیسی کے تحت باقاعدگی سے انجام دیا جاتا ہے تاکہ حفظانِ صحت کے مطلوبہ معیار کو برقرار رکھا جا سکے اور شہریوں کو فراہم کیے جانے والے پینے کے پانی کا معیار اور حفاظت یقینی بنائی جا سکے ۔سی ڈی اے شہریوں کو صاف اور محفوظ پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اپنی واٹر سپلائی تنصیبات کی مسلسل نگرانی اور دیکھ بھال کر رہا ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...