ورچوئل یونیورسٹی ،67سے زائد پی ایچ ڈی فیکلٹی ممبران کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر دیا

ورچوئل یونیورسٹی ،67سے زائد پی ایچ ڈی  فیکلٹی ممبران کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر دیا

اسلام آباد (دنیا رپورٹ )ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان (VU) کے آفس آف ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن (ORIC) نے فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت \"وی یو کنیکٹ اینڈ ڈویلپ پروگرام (VU-CDP)\" کا آغاز کر دیا ہے ۔ اس پروگرام کا مقصد فیکلٹی ممبران کی تحقیقی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانا،۔۔۔

 باہمی تعاون کو فروغ دینا اور تعلیمی خیالات کو عملی منصوبوں اور قومی فائدے میں تبدیل کرنا ہے ۔سیکھیں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کریں باہمی تعاون کو فروغ دیں کے عنوان سے شروع کیا گیا یہ پروگرام دو مرحلوں میں مکمل کیا جا رہا ہے ۔ پہلے مرحلے میں 70 پی ایچ ڈی فیکلٹی ممبران نے شرکت کی، جبکہ دوسرے مرحلے کا انعقاد 1 سے 3 اکتوبر تک کیا جائے گا۔ دونوں مراحل مکمل ہونے کے بعد ورچوئل یونیورسٹی کے تقریباً 150 پی ایچ ڈی فیکلٹی ممبران اس پروگرام کا حصہ بن جائیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...