ہسپتالوں،ادویہ ڈسٹری بیوٹرز کیلئے فارمیسی سروسز لازم قرار
اکثر فارمیسیز ، ڈسٹری بیوشن مراکز میں کوالیفائیڈ فارماسسٹ موجود نہیں ہوتے اسلام آباد کی حدود میں کام کرنیوالے ادارے فارمیسی سروسز یقینی بنا ئیں،وزارت صحت
اسلام آباد (ایس ایم زمان)وزارت صحت کے فارمیسی و ڈرگ کنٹرول کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں فارمیسی سیل پریمسز، ہسپتالوں اور ادویات کی تقسیم (ڈسٹری بیوشن) کے سیٹ اپس میں \"فارمیسی سروسز\" کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے ۔ مراسلے میں کہا گیا کہ لائسنس یافتہ فارمیسیوں اور ڈسٹری بیوشن مراکز میں کوالیفائیڈ فارماسسٹ عملی طور پر موجود نہیں ہو تے ۔ \"فارمیسی سروسز\" کے تحت فارماسسٹ کی ذمہ دار ی میں مریضوں کی کونسلنگ ، ادویات کی خوراک و مقدار کی تصدیق ، نسخے کی باریک بینی سے جانچ ، ادویات کی درست تقسیم و دیگر تمام امور شامل ہیں۔ کوالیفائیڈ فارماسسٹ کا قانونی فرض ہے کہ وہ ڈریپ ایکٹ 2012، ڈرگز ایکٹ 1976، اور دیگر متعلقہ قواعد و ضوابط اور لائسنسنگ کی شرائط کے مطابق اپنی ذمہ داریاں ادا کرے ۔ تمام فارمیسی مالکان، پروپرائٹرز ، منیجر ز اور لائسنس ہولڈرز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کوالیفائیڈ فارماسسٹ کا کردار صرف لائسنس کے حصول یا معائنے کے وقت برائے نام حاضری تک محدود نہیں ہونا چاہیے ۔ فارمیسی سروسز اینڈ ڈرگ کنٹرول کے آفیسر انچارج سردار شبیر احمد نے مراسلے میں کہا ہے کہ اسلام آباد کی حد ودمیں کام کرنے والے تمام متعلقہ ادارے فارمیسی سروسز کی موثر فراہمی یقینی بنا ئیں ۔
فارمیسی سروسز
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments