فصلوں کی باقیات کو سائنسی بنیادوں پر ٹھکانے لگایا جائے ،عاشق کرمانی
راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت فصلوں کی باقیات جلانے کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس ہوا۔۔۔
وزیر زراعت نے کہا کہ محکمہ زراعت پنجاب فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ فصلوں کی باقیات جلانے کے حوالے سے جاری آگاہی مہم میں مزید تیزی لائی جائے اور دھان کی کاشت کے علاقوں میں فیلڈ افسران فصلوں کی باقیات جلانے کے واقعات کی کڑی نگرانی کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فصلوں کی باقیات کو سائنسی بنیادوں پر ٹھکانے لگایا جائے ۔ وزیر زراعت پنجاب نے واضح کیاکہ حکومتی سبسڈی پر 10 ہزار سپر سیڈرز فراہم کیے جا رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments