قائم مقام چیئرمین سینیٹ سے تاجروں ومختلف شخصیات کی ملاقات

قائم مقام چیئرمین سینیٹ سے  تاجروں ومختلف شخصیات کی ملاقات

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر سے پارلیمنٹ ہاؤس میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات، وکلا، ڈاکٹرز، قبائلی عمائدین، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور ۔۔

مختلف چیمبرز آف کامرس کے نمائندگان نے ملاقات کی،جس کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال، تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ، ملکی سلامتی اور بین الاقوامی سطح پر سکیورٹی و امن و امان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ موجودہ سیاسی و عسکری قیادت خطے اور عالمی سطح پر امن و سلامتی کے فروغ، کشیدگی میں کمی اور معاشی و اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ، انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کے جوان اور افسران بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں، پوری قوم افواجِ پاکستان اور سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...