اسلام آباد گورننس کنونشن ، بلدیاتی انتخابات کے جلد انعقاد کا مطالبہ

اسلام آباد گورننس کنونشن ، بلدیاتی انتخابات کے جلد انعقاد کا مطالبہ

آئی سی ٹی انتظامیہ،ایم سی آئی ایک شخص کے ہاتھوں بیڈ گورننس کا شکار نہیں ہونگے ،نصراللہ رندھاوا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو درپیش بحرانی نوعیت کے مسائل کا واحد اور پائیدار حل فوری بلدیاتی انتخابات کا انعقاد اور شہری حکومت کی بحالی ہے ۔منتشر اختیارات دارالحکومت کی تباہی کا باعث رہے ہیں۔ نیا نظام لانے کی بات کرنے والوں کو چاہیے کہ پہلے اسلام آباد کو منتخب نمائندوں کا نظام دیں۔ سی ڈی اے ، آئی سی ٹی انتظامیہ اور ایم سی آئی ایک شخص کے ہاتھوں بیڈ گورننس کا شکار نہیں ہوں گے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ سی ڈی اے اب ایک \"سفیدہاتھی\" بن چکا ہے اور بیڈ گورننس اسلام آباد کا بنیادی مسئلہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز میں منعقدہ \"اسلام آباد گورننس کنونشن 2026\" سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کنونشن میں مسلم لیگ (ن) کے طارق فضل چوہدری اور انجم عقیل، نیئر بخاری سمیت بیوروکریٹس، کاروباری شخصیات اور بار ایسوسی ایشنز کے ذمہ داران بھی موجود تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...