گورنمنٹ کالج چھب ،10سال سے تدریسی عملہ نہ ہونیکا انکشاف
مجموعی طور پر 15اسامیاں ،صرف ایک پرنسپل تعینات ، باقی 14 اسامیاں خالی
راولپنڈی(خاورنوازراجہ) گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج چھب میں گزشتہ دس سال سے تدریسی عملہ نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ کالج میں مجموعی طور پر 15 اسامیاں ہیں جس پر صرف ایک پرنسپل تعینات ہے باقی 14 اسامیاں خالی ہیں ۔ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز اٹک کی جانب سے ڈائریکٹر ایجوکیشن کالجز راولپنڈی ڈویژن کو ارسال کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج چھب ضلع اٹک میں تدریسی عملے کی کمی کی شکایت موصول ہوئی تھی، جس پر کالج کے پرنسپل سے رپورٹ طلب کی گئی۔کالج کے پرنسپل کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ ادارے میں گزشتہ دس سال سے پرنسپل کے علاوہ کوئی تدریسی عملہ/فیکلٹی ممبر موجود نہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس مسئلے کو مختلف فورمز پر تحریری اور زبانی طور پر متعدد بار اٹھایا گیا تاہم تاحال اس کا حل نہیں ہو سکا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments