راولپنڈی پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں،تین افراد گرفتار
راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران تین افراد کو گرفتار کر کے اڑھائی کلو گرام سے زائد چرس اور ۔۔۔
تین لیٹر شراب برآمد کر لی۔ ترجمان کے مطابق جاتلی پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کر کے ایک کلو 800 گرام چرس برآمد کی جبکہ کہوٹہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش سے ایک کلو 140 گرام چرس برآمد کر لی۔ اسی طرح ریس کورس پولیس نے شراب فروش کو گرفتار کر کے تین لیٹر شراب برآمد کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments