میرپور بورڈ، نویں کے نتائج، 246سکولوں کا نتیجہ صفر

میرپور بورڈ، نویں کے نتائج، 246سکولوں کا نتیجہ صفر

101سرکاری، 145نجی سکول شامل،کوٹلی پہلے، میرپور دوسرے، پونچھ تیسرے نمبر پر

اسلام آباد (خاور نواز راجہ) میرپور تعلیمی بورڈز آزادکشمیر کے زیراہتمام نہم جماعت کے سالانہ امتحانات 2026کے نتائج میں آزادکشمیر کے 10اضلاع میں مجموعی طور پر 246سکولوں کا نتیجہ صفر فیصد رہا۔ ضلع کوٹلی صفر فیصد نتائج والے سکولوں کی تعداد کے اعتبار سے پہلے نمبر پر ہے جبکہ میرپور دوسرے اور پونچھ تیسرے نمبر پر ہے۔ گزٹ کے مطابق صفر فیصد نتیجہ دینے والے ان 246تعلیمی اداروں میں 101سرکاری جبکہ 145نجی سکول شامل ہیں۔ ان اداروں میں زیر تعلیم امیدواروں میں سے کسی امیدوار کا کامیاب نتیجہ درج نہیں ہے، جس کے باعث متعلقہ اداروں کا مجموعی نتیجہ صفر فیصد رہا، ضلعی اعداد و شمار کے مطابق کوٹلی میں سب سے زیادہ 53سکولوں کا نتیجہ صفر فیصد رہا۔ میرپور میں 51، پونچھ میں 40، مظفرآباد میں 25، بھمبر میں 20، سدھنوتی میں 17، باغ میں 13، نیلم میں 10، حویلی میں 9جبکہ جہلم ویلی (ہٹیاں بالا) میں 8سکولوں کا نہم جماعت کا نتیجہ صفر فیصد رہا۔ کوٹلی کے 53صفر فیصد نتائج والے سکولوں میں 24سرکاری اور 29نجی ادارے شامل ہیں۔ میرپور کے 51سکولوں میں 13سرکاری اور 38نجی، پونچھ کے 40سکولوں میں 14سرکاری اور 26نجی جبکہ مظفرآباد کے 25سکولوں میں 8سرکاری اور 17نجی سکول شامل ہیں۔ اسی طرح بھمبر کے 20سکولوں میں 6سرکاری اور 14نجی، سدھنوتی کے 17سکولوں میں 9سرکاری اور 8نجی، باغ کے 13سکولوں میں 9سرکاری اور 4نجی، نیلم کے 10سکولوں میں 8سرکاری اور 2نجی، حویلی کے 9سکولوں میں 6سرکاری اور 3 نجی جبکہ جہلم ویلی کے 8سکولوں میں 4سرکاری اور 4نجی ادارے شامل ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...