اسلام آباد ،پلاسٹک بیگز کیخلاف کریک ڈائون، 81افراد گرفتار

اسلام آباد ،پلاسٹک بیگز کیخلاف کریک ڈائون، 81افراد گرفتار

مختلف علاقوں سے مجموعی طور پر 263کلو گرام پلاسٹک بیگز قبضے میں لے لیے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی دارالحکومت میں پلاسٹک بیگز کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے بڑا کریک ڈائون کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے مجموعی طور پر 263کلو گرام پلاسٹک بیگز قبضے میں لے لیے جبکہ پابندی کی خلاف ورزی پر 81افراد کو گرفتار کرکے حوالات منتقل کر دیا گیا اور متعدد دکانیں سیل کر دی گئیں۔ اے سی آئی نائن نے کارروائی کے دوران 33کلو گرام پلاسٹک بیگز قبضے میں لیتے ہوئے 23افراد کو گرفتار کیا جبکہ 2دکانیں سیل کی گئیں۔ کھنہ اور شہزاد ٹائون میں کارروائیاں کرتے ہوئے 15افراد کو گرفتار کیا، 20کلو گرام پلاسٹک بیگز برآمد کیے اور 2دکانیں سیل کر دیں۔ اے سی رورل نے ہمک اور لوہی بھیر کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 11افراد کو گرفتار کرکے 30کلو گرام پلاسٹک بیگز قبضے میں لیے۔ اے سی سٹی کی کارروائیوں کے دوران 18افراد کو گرفتار کیا گیا اور 10کلو گرام پلاسٹک بیگز قبضے میں لیے گئے، جبکہ اے سی پوٹھوہار نے کارروائی کے دوران 4افراد کو گرفتار کرکے 140کلو گرام پلاسٹک بیگز ضبط کیے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق اے سی پوٹھوہار کی جانب سے گزشتہ ہفتے بھی کارروائیوں کے دوران مارکیٹ سے 200کلو گرام پلاسٹک بیگز ہٹائے گئے تھے۔ اے سی سیکرٹریٹ کی کارروائیوں میں 10افراد کو گرفتار کیا گیا، 2دکانیں سیل کی گئیں اور 30کلو گرام پلاسٹک بیگز قبضے میں لیے گئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...