تربیلا غازی، میاں بیوی قتل، نعش کو جلا دیا گیا
قاتل گرفتار، واقعہ درختوں کی کٹائی کے تنازع پر پیش آیا، ابتدائی تحقیقات
تربیلا غازی (نمائندہ دنیا) پپلیالہ تھالہ میں میاں بیوی قتل، نعش کو جلا دیا گیا، ایک ملزم گرفتار، پپلیالہ تھالہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں بوستان اور ان کی اہلیہ کو مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا، جبکہ واقعے کے بعد بوستان کی نعش کو مبینہ طور پر جلا دیا گیا، اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کو محفوظ بنا کر شواہد اکٹھے کرنے کے ساتھ واقعے کی تفتیش شروع کر دی، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ ملزم اشفاق کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ واقعے میں ملوث دیگر افراد اور قتل کے محرکات کے حوالے سے تفتیش جاری ہے، ابتدائی طور پر بتایا جا رہا ہے کہ قتل کا واقعہ درختوں کی کٹائی کے تنازع کے باعث پیش آیا، تاہم قتل کی اصل وجہ اور واقعے کے دیگر محرکات کا تعین پولیس کی تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی ہو سکے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments