اے این ایف کا منشیات سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن، 4ملزم گرفتار

اے این ایف کا منشیات سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن، 4ملزم گرفتار

کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 18.924کلوگرام منشیات برآمد کی گئی،ترجمان

اسلام آباد (آئی این پی) اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ،3کارروائیوں کے دوران 4ملزمان گرفتار کر کے مجموعی طور پر 18.924کلوگرام منشیات برآمد کر لی گئی ۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق اٹک میں یونیورسٹی کے قریب گاڑی سے 784گرام وزنی 5654عدد زینیکس گولیاں برآمد کرکے 2ملزمان گرفتار کیے گئے ، گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ۔جی ٹی روڈ راولپنڈی ہسپتال کے قریب 2موٹرسائیکلوں پر سوار 2ملزمان سے 140گرام آئس برآمد اور ڈسٹرکٹ نوشہرہ میں پٹرول پمپ کے قریب گاڑی سے 18کلوگرام چرس برآمد کی گئی ۔ کاروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997ء کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...