راولپنڈی، ڈینگی کے 12مریض ہسپتالوں میں زیر علاج

راولپنڈی، ڈینگی کے 12مریض ہسپتالوں میں زیر علاج

رواں سال 4,984مشتبہ مریضوں کی سکریننگ، 4,599مشتبہ کیسز سامنے آئےڈینگی سرویلنس کے دوران 17,859ہاٹ سپاٹس رجسٹرڈ کیے گئے،ڈی ایچ او

راولپنڈی (اے پی پی) ضلع راولپنڈی میں رواں سال ڈینگی کے 37کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 15مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں جن میں 12کنفرم ڈینگی مریض شامل ہیں تاہم ڈینگی کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال 4,984مشتبہ مریضوں کی سکریننگ کی گئی جن میں 4,599مشتبہ اور 348نان ڈینگی کیسز سامنے آئے۔ اکتوبر میں اب تک 4ڈینگی مریض رپورٹ ہوئے جبکہ ستمبر میں 27کیسز سامنے آئے تھے۔ ڈینگی سرویلنس کے دوران 17,859ہاٹ سپاٹس رجسٹرڈ کیے گئے اور گزشتہ ہفتے کی نسبت 100فیصد علاقوں کی کوریج کی گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق مختلف علاقوں میں 52لاکھ سے زائد گھروں کی چیکنگ کے دوران ایک لاکھ 78ہزار 287گھر مثبت پائے گئے جبکہ 24,885مثبت مقامات سے مجموعی طور پر 2لاکھ 3ہزار 172لاروہ تلف کیا گیا۔ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی اور لاروہ ملنے پر 2,798ایف آئی آرز، 686سیلنگ اور 2,331چالان کیے گئے جبکہ مجموعی طور پر 31لاکھ 56ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...