ساجدہ بی بی قتل کیس، سگے بیٹے سمیت 3ملزم گرفتار
گرفتار ملزمان میں سہیل، چشمان روبن مسیح شامل، ایس پی سواں
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے تھانہ کورال کی حدود میں خاتون ساجدہ بی بی کے اندھے قتل کا سراغ لگا کر مقتولہ کے سگے بیٹے سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی سواں زون حسنین وارث نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں سہیل مسیح، چشمان مسیح، جو مقتولہ کا بیٹا ہے اور روبن مسیح شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تھانہ کورال کی حدود سے ایک خاتون کی نعش برآمد ہوئی تھی، جس کی شناخت ساجدہ بی بی کے نام سے ہوئی۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈی آئی بی، ٹیکنیکل ونگ، تھانہ کورال اور ہومی سائیڈ انویسٹی گیشن یونٹ پر مشتمل خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ پولیس ٹیموں نے سی سی ٹی وی فوٹیجز، جیو فینسنگ، کال ڈیٹا اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا پستول جبکہ مقتولہ اور اس کی بیٹی کے موبائل فونز بھی برآمد کرلیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments