راولپنڈی، 7افراد سے 16لٹر شراب اور اسلحہ برآمد
راولپنڈی (اے پی پی)راولپنڈی پولیس نے 7 افراد کو حراست میں لے کر 16 لیٹر شراب اور اسلحہ برآمد کر لیا۔۔۔
پولیس کے مطابق کارروائیاں تھانہ آر اے بازار، کلرسیداں، گوجرخان، چکلالہ، سول لائنز اور نصیرآباد کے علاقوں میں کی گئیں جہاں ملزمان کے قبضہ سے شراب اور غیرقانونی اسلحہ برآمد ہوا۔ زیر حراست افراد کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments