بینک آف خیبر کی بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی مہم جاری رکھنے کا عزم

بینک آف خیبر کی بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی مہم جاری رکھنے کا عزم

ابتدائی تشخیص کی اہمیت اجاگر کرنا،بروقت طبی معائنہ و علاج کی حوصلہ افزائی کرنا ہے

پشاور (دنیا رپورٹ) بینک آف خیبر نے اپنے ملازمین کیلئے پنکٹوبر 2026کے تحت ایک ماہ پر محیط بریسٹ کینسر آگاہی مہم کا آغاز کیا، جس کا مقصد ابتدائی تشخیص کی اہمیت اجاگر کرنا اور بروقت طبی معائنہ و علاج کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ مہم کا آغاز بینک کے ہیڈ آفس، بینک آف خیبر ٹاور، پشاور میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران کیا گیا۔اس سال مہم کا موضوع \"Many Journeys, One Hope\" ہے، جو اس بات کو اجاگر کرتا ہے کہ بریسٹ کینسر سے متاثرہ ہر فرد کا سفر مختلف ہوتا ہے، تاہم بیماری کی علامات کو بروقت پہچاننا اور فوری اقدامات کرنا انتہائی اہم ہے۔ افتتاحی تقریب میں انسٹی ٹیوٹ آف ریڈیوتھراپی اینڈ نیوکلیئر میڈیسن، پشاور کی کنسلٹنٹ ریڈی ایشن آنکولوجسٹ ڈاکٹر زینب نے آگاہی سیشن کے دوران ملازمین کو ابتدائی علامات کے بارے میں آگاہ کیا، خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور کی جنرل سرجری اور فیلو بریسٹ سرجن ڈاکٹر عبیر جہانزیب نے بریسٹ سیلف ایگزامینیشن کے طریقہ کار پر روشنی ڈالی اور ملازمین کے سوالات کے جوابات دیئے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...