750روپے کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی 15اکتوبر کوراولپنڈی میں ہوگی
راولپنڈی (آئی این پی) 750روپے کے پرائز بانڈز رکھنے والے افراد کیلئے قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔۔۔۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور قومی بچت کے سالانہ شیڈول کے مطابق 750روپے والے پرائز بانڈ کا اگلا ڈرا جمعرات 15اکتوبر 2026کو راولپنڈی میں منعقد ہوگا۔ اس قرعہ اندازی میں کل 1,700خوش نصیب نمبروں کو انعامات دئیے جائیں گے ۔ قرعہ اندازی کے تحت ایک خوش نصیب شخص کو 15لاکھ روپے کا پہلا انعام دیا جائے گا، جبکہ 3افراد کو 5لاکھ روپے فی کس دوسرا انعام ملے گا۔ اس کے علاوہ 1,696کامیاب بانڈ ہولڈرز کو 9ہزار 300روپے فی کس تیسرا انعام دیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments