نووا سٹی کی جانب سے ’’نووا میڈیکل سٹی‘‘کے قیام کیلئے تاریخی معاہدہ

 نووا سٹی کی جانب سے ’’نووا میڈیکل سٹی‘‘کے قیام کیلئے تاریخی معاہدہ

بہتر صحت کا معاہدہ ڈاکٹر نصروم اور امریکی معالجین کے ممتاز کنسورشیم کے ساتھ طے پایا

  لاہور(دنیا رپورٹ)نووا سٹی نے ’’نووا میڈیکل سٹی‘‘ کے قیام کے لیے باضابطہ معاہدے پر دستخط کر کے شہری سطح پر صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے کی تشکیلِ نو کی جانب ایک عظیم الشان قدم اٹھایا ہے ۔ یہ تاریخی معاہدہ ڈاکٹر نصروم (MDHealth) اور امریکی معالجین کے ایک ممتاز کنسورشیم کے ساتھ طے پایا، جو پاکستان میں مربوط طبی مہارت اور عمدگی کے ایک نئے دور کا آغاز ہے ۔صحت کی دیکھ بھال کے مربوط اور اعلیٰ معیار کے بنیادی ڈھانچے کی بڑھتی ہوئی ضرورت اور جدید شہری ترقی میں صحت، تندرستی ،طبی تعلیم اور صحت پر مرکوز طرزِ زندگی کی بڑھتی ہوئی اہمیت کے پیشِ نظر، تمام فریقین ’’نووا میڈیکل سٹی‘‘ کو صحت کی دیکھ بھال کے ایک نمایاں مرکز کے طور پر قائم کرنے کا مشترکہ وڑن رکھتے ہیں۔

’’نووا میڈیکل سٹی‘‘ کا تصور ایک ایسے مربوط نظام (ایکو سسٹم) کے طور پر پیش کیا گیا ہے جو پیشہ ورانہ منصوبہ بندی کے حامل ماحول میں ہسپتالوں، ماہر طبی مراکز، تشخیصی سہولیات، بحالیِ صحت ،طبی تعلیم، تحقیق، تندرستی، مہمان نوازی، صحت سے متعلقہ کاروبار اور صحت پر مرکوز رہائشی سہولیات کو یکجا کرتا ہے ۔ اس اقدام کا مقصد ایک ایسا پلیٹ فارم تشکیل دینا ہے جو ملک کے ممتاز اور بین الاقوامی سطح کے طبی اداروں، طبی ماہرین، سرمایہ کاروں، آپریٹرز، تعلیمی اداروں اور اسٹریٹجک شراکت داروں کو اپنی جانب راغب کر سکے ۔ تقریب میں جنرل (ر) بلال اکبر، ڈاکٹر راؤ منظر حیات (ڈائریکٹر نووا)، پروفیسر ڈاکٹر ناصر سلیم (پرنسپل رہبر ڈینٹل کالج)، پروفیسر ڈاکٹر حنا ناصر، پروفیسر ڈاکٹر سروش احسان اور دیگر ممتاز مہمانوں نے شرکت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...