میٹرک سالانہ امتحانات ، دو امیدوار نقل کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار
گورنمنٹ کالج فار ویمن چکوال کے امتحانی مرکز سے طالبہ سے موبائل فون برآمد چیئرمین تعلیمی بورڈ کا سیکرٹری کے ہمراہ مختلف مراکز کا دورہ ،انتظامات کا جائزہ
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) میٹرک دوسرا سالانہ امتحان کے دوران نقل کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک اُمیدواررولنمبر 205895 اور ایک اُمیدوارہ رولنمبر222608 کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔ طالبہ کو گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ویمن چکوال کے امتحانی مرکز سے موبائل فون برآمد جبکہ اُمیدوار کو گورنمنٹ گریجویٹ کالج اٹک کے امتحانی مرکز میں نقل کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ ان دونوں کے خلاف فوری طور پر کیسز رجسٹرڈ کر کے ڈسپلن برانچ کو بھجوا دیئے گئے ۔کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان نے بھی مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور امتحانی عمل، عملے کی حاضری اور انتظامی امور کا جائزہ لیتے ہوئے امتحانی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایات دیں۔ ادھر چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی پروفیسر ڈاکٹر اقبال محمود نے سیکرٹری بورڈ پروفیسر فہمید کے ہمراہ مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور امتحانی عمل، عملے کی حاضری، انتظامی امور اور اُمیدواران کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے امتحانی مراکز میں پُرسکون اور شفاف ماحول برقرار رکھنے اور امتحانی ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد کی ہدایات جاری کیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments