پاک ،سری لنکا ٹی ٹونٹی سیریز ،صفائی کے خصوصی انتظامات ،ٹیمیں تعینات

 پاک ،سری لنکا ٹی ٹونٹی سیریز ،صفائی کے خصوصی انتظامات ،ٹیمیں تعینات

ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی کا سٹیڈیم سمیت مختلف علاقوں کا دورہ ،صفائی آپریشن کا جائزہ

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز سمیت آئندہ بین الاقوامی کرکٹ مقابلوں کے لیے خصوصی صفائی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں،ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی رانا ساجد صفدر نے گلاس فیکٹری روڈ، یو سی 32 کا دورہ کیا اور صفائی آپریشن سمیت انسدادِ سموگ اقدامات کا جائزہ لیا۔ ایم ڈی کی ہدایات پر سٹیڈیم روڈ، مری روڈ، ڈبل روڈ اور ملحقہ علاقوں میں واشنگ، سوئیپنگ اور زیرو ویسٹ آپریشن کے لیے خصوصی ٹیمیں اور ورکرز تعینات کر دیئے گئے ہیں۔9اکتوبر سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہونے والی تین روزہ ٹی ٹونٹی سیریز کے موقع پر سٹیڈیم کے اندر اور باہر صفائی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ صفائی ورکرز میچ سے قبل سٹیڈیم، ڈبل روڈ اور ملحقہ علاقوں کو مکمل زیرو ویسٹ بنائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...