انسدادِ پولیو پروگرام کے تحت ذیلی قومی انسدادِ پولیو مہم مکمل

 انسدادِ پولیو پروگرام کے تحت ذیلی قومی انسدادِ پولیو مہم مکمل

5سال سے کم عمر 2 کروڑ 93 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)انسدادِ پولیو پروگرام کے تحت ذیلی قومی انسدادِ پولیو مہم مکمل ہوگئی۔ مہم میں زیادہ خطرے والے اضلاع میں پانچ سال سے کم عمر 2 کروڑ 93 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے ۔فرنٹ لائن پولیو ورکرز کی مسلسل محنت اور ملک بھر میں جاری انسدادِ پولیو مہمات کے نتیجے میں پاکستان میں پولیو کیسز میں 99.8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ 1990 کی دہائی کے اوائل میں سالانہ تقریباً 20 ہزار کیسز کے مقابلے میں 2025 میں یہ تعداد کم ہو کر 31 رہ گئی، جبکہ 2026 میں اب تک 6 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ رواں سال رپورٹ ہونے والے 6 کیسز میں سے 4 جنوبی خیبرپختونخوا سے سامنے آئے ہیں، جہاں سیکیورٹی کی صورتحال کے باعث بعض بچوں تک ویکسین کی رسائی متاثر ہوئی ہے ۔21 سے 27 ستمبر 2026 تک 113 اضلاع میں منعقد ہونے والی ذیلی قومی انسدادِ پولیو مہم رواں سال کی چوتھی پولیو ویکسینیشن مہم اور 2026 کی دوسری ذیلی قومی انسدادِ پولیو مہم تھی۔ مہم پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد اور گلگت بلتستان کے منتخب زیادہ خطرے والے اضلاع میں منعقد کی گئی۔ مہم کے دوران ان بچوں تک خصوصی توجہ کے ساتھ رسائی حاصل کی گئی جو ویکسین سے محروم رہ گئے تھے ، جنہیں تاحال ویکسین کی کوئی خوراک نہیں ملی تھی یا جو سابقہ مہمات میں بھی ویکسین سے محروم رہ گئے تھے ۔ اس کے علاوہ موبائل، نقل مکانی کرنے والی اور دیگر زیادہ خطرے سے دوچار آبادیوں کے بچوں تک بھی رسائی یقینی بنانے کی کوشش کی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...