اسلام آباد میں اقلیتوں کے لیے میثاق سینٹر کے قیام کا اعلان

 اسلام آباد میں اقلیتوں کے لیے میثاق سینٹر کے قیام کا اعلان

اقلیتی برادریوں کے حقوق کے تحفظ ،عوامی خدمات کا سلسلہ جاری رہے گا ،آئی جی

 اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل آف پولیس سہیل چودھری نے وفاقی دارالحکومت میں اقلیتی برادریوں کے مسائل کے حل اور انہیں بہتر عوامی خدمات کی فراہمی کے لیے ایک خصوصی \'میثاق سینٹر\' کے قیام کا اعلان کیا ہے ۔ یہ اعلان مسیحی برادری کے نمائندوں کے درمیان ہونے والی ایک ملاقات کے دوران کیا گیا۔ملاقات میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ، عوامی سہولیات کی فراہمی اور اقلیتی برادریوں کے لیے پولیس کی خدمات کو بہتر بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی جی نے کہا کہ اسلام آباد پولیس اقلیتی برادریوں کے خدشات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور انہیں بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے \'میثاق سینٹر\' قائم کرے گی۔ملاقات کے دوران مسیحی برادری کے نمائندوں نے اپنے مسائل اور خدشات سے آئی جی کو آگاہ کیا۔انہوں نے ان کے مسائل سنے اور انہیں یقین دلایا کہ اسلام آباد پولیس ان کے مسائل کے حل کے لیے مکمل تعاون اور حمایت فراہم کرے گی ۔اسلام آباد پولیس اقلیتی برادریوں کے حقوق کے تحفظ اور تمام شہریوں کے لیے عوامی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...