وفاقی دارالحکومت میں شیشہ کیفیز کیخلاف کریک ڈائون جاری

وفاقی دارالحکومت میں شیشہ کیفیز کیخلاف کریک ڈائون جاری

عدالتی حکم پر مختلف علاقوں میں کارروائیاں،متعدد کیفے سیل،سامان ضبط

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی دارالحکومت میں شیشہ کیفیز کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈائون جاری ہے، جس کے دوران گزشتہ رات مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد کیفے سیل اور ان کا سامان ضبط کر لیا گیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کریک ڈان کا دائرہ انڈور اور آٹ ڈور دونوں طرح کے شیشہ کیفیز تک وسیع کر دیا گیا ہے تاکہ عدالتی احکامات پر موثر عمل درآمد یقینی بنایا جاسکے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ علاقوں میں کارروائیوں کی تفصیلات پر مشتمل روزانہ کی رپورٹ جمع کروائیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق عدالتی احکامات کے تحت شیشہ کیفیز کیلئے پہلے جاری کیے گئے تمام این او سیز بھی منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد کیلئے شہر بھر میں کارروائیاں جاری رہیں گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...