پناہ کا کیپیٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آگاہی سیشن
الٹرا پروسیسڈ مصنوعات کے مضر صحت اثرات،غیر متعدی امراض کی روک تھام پر بریفنگ
اسلام آباد (نامہ نگار) پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) نے نوجوانوں میں آگاہی پیدا کرنے کی اپنی ملک گیر مہم کو جاری رکھتے ہوئے کیپیٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (کسٹ) میں آگاہی سیشن کا انعقاد کیا، جس کا مقصد طلباء کو الٹرا پروسیسڈ مصنوعات کے مضر صحت اثرات اور غیر متعدی امراض کی روک تھام میں فرنٹ آف پیک وارننگ لیبلز کی اہمیت سے آگاہ کرنا تھا۔ سیشن میں طلباء، اساتذہ اور نوجوان نمائندوں نے شرکت کی اور پاکستان میں ذیابیطس، قلبی امراض، موٹاپے اور غیر صحت بخش غذاؤں سے منسلک دیگر غیر متعدی امراض میں تشویش ناک اضافے پرتشویش کا اظہار کیا۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پناہ کے سیکرٹری جنرل ثناء اللہ گھمن نے غیر صحت بخش غذائی عادات اور الٹرا پروسیسڈ مصنوعات کے کثرت سے استعمال سے پیدا ہونے والے بڑھتے ہوئے طبی مسائل پر روشنی ڈالی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments