امتحانی عمل کی موثر نگرانی ،بوٹی مافیا کا خاتمہ ترجیح ،چیئرمین تعلیمی بورڈ
کنٹرولر امتحانات کے مختلف سینٹرز کے دورے ،ایک امیدوار نقل کرتے پکڑا گیا
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی ڈاکٹر اقبال محمود نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ امتحانی عمل کی مؤثر نگرانی، بوٹی مافیا اور ہر نوعیت کی غیر قانونی سرگرمیوں کی بیخ کنی اور میرٹ کی بالادستی بورڈ کی انتظامی ترجیحات کا بنیادی محور ہیں۔ امتحانی نظام کی ساکھ کو برقرار رکھنے کیلئے ایسے مؤثر اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں جو ناجائز ذرائع کے استعمال کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے ہر امیدوار کو اپنی محنت، قابلیت اور علمی استعداد کی بنیاد پر آگے بڑھنے کے مساوی مواقع فراہم کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شفافیت محض ایک انتظامی تقاضا نہیں بلکہ تعلیمی وقار، ادارہ جاتی اعتماد اور طلبہ کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے، جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ادھر کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر نے مختلف امتحانی مراکز کے دورے کیے، کنٹرولر امتحانات کے مطابق امتحانی مرکز گورنمنٹ گریجویٹ کالج اٹک میں جاری کڑی نگرانی کے دوران ایک امیدوار رول نمبر 200204کو نقل کرتے ہوئے پکڑ لیا گیا، جس کے خلاف کیس رجسٹرڈ کر کے ڈسپلن برانچ بورڈ آفس کو بھجوا دیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments