اسلام آباد میں 28ویں بین الاقوامی پیڈیاٹرک کانفرنس کا آغاز

اسلام آباد میں 28ویں بین الاقوامی پیڈیاٹرک کانفرنس کا آغاز

سینکڑوں ڈاکٹرز، ماہرینِ اطفال کا بچوں کی صحت کے جدید رجحانات پر غور

 اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ملکی و غیر ملکی ڈاکٹرز اور طبی ماہرین نے بچوں کی صحت سے متعلق جدید تحقیق، تشخیص اور علاج کے نئے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ منتظمین کے مطابق تین روزہ کانفرنس میں 5ہزار سے زائد ڈاکٹرز اور ماہرینِ اطفال شرکت کر رہے ہیں۔ پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن (PPA)فیڈرل برانچ کے زیرِ اہتمام یہ کانفرنس ’’اگلی نسل کیلئے بچوں کی صحت:تحقیق سے معیار تک‘‘ کے عنوان سے منعقد ہو رہی ہے اور 18اکتوبر تک جاری رہے گی۔ کانفرنس دس سال کے طویل وقفے کے بعد اسلام آباد میں منعقد ہو رہی ہے۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے اور انہوں نے تقریب سے خطاب کیا۔ کانفرنس کے پہلے دن کا آغاز امیونائزیشن اور احتیاطی اطفال (پریوینٹو پیڈیاٹرکس) کے سیشن سے ہوا۔ اس سیشن میں ماہرین نے ماں کے دودھ کی اہمیت، ویکسینیشن کے خلاف مزاحمت پر قابو پانے، میننگوکوکل بی بیماری کے خطرات اور ایچ پی وی ویکسینیشن پر روشنی ڈالی۔ یونیسف کے ڈاکٹر سید سعید قادر، پروفیسر عقیل خٹک، پروفیسر نزہت یاسمین اور ڈاکٹر صائمہ خورشید زبیر نے اہم لیکچرز دیئے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...