محکمہ انوائرنمنٹ پنجاب کا کلیام گوجر خان کا دورہ ،فضائی آلودگی پھیلانے والے 29مقامات کی نشاندہی

محکمہ انوائرنمنٹ پنجاب کا کلیام   گوجر خان کا دورہ ،فضائی آلودگی  پھیلانے والے 29مقامات کی نشاندہی

کلیام اعوان ( نمائندہ دنیا) کلیام اعوان و گوجر خان کے 45دیہات میں انوائرنمنٹ پنجاب کی ڈرون سرویلنس ٹیم نے دورہ کیا۔۔۔

انہوں نے ماحول کو فضائی آلودگی سے پاک رکھنے کے لئے پنجاب حکومت کی طرف جاری قواعد کی 29 مقامات پر خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی ۔ ایڈیشنل ڈی جی آ پریشنل پنجاب شرجیل حفیظ نے دنیا نیوز سے گفتگو میں کہا ٹیم نے اینٹوں کے بھٹوں سے فضا میں پھیلنے والی فضائی آلودگی میں اضافے کا سبب بننے والے 29 مقامات کی نشاندہی کی ہے جس پر راولپنڈی ڈسٹرکٹ کی ٹیم کو کارروائی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...