این ایچ اے کو 1000ارب کا خودمختار ادارہ بنانا چاہتا ہوں:علیم خان

این ایچ اے کو 1000ارب کا خودمختار ادارہ بنانا چاہتا ہوں:علیم خان

گورو نانک اور مری ایکسپریس ویز کی توسیع سے سیاحت اور تجارت کو فروغ ملے گاوزیر مواصلات اورمشیر نجکاری کی زیرصدارت اجلاس، چار منصوبوں پر عملدرآمد کا جائزہ

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور نجکاری کمیشن نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت شاہراہوں کے چار بڑے منصوبوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا ہے ۔ گزشتہ روز وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان اور وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں ایم 10 موٹروے کے 169 کلومیٹر حصے کی تکمیل، مانسہرہ، ناران، جھالکنڈ، چلاس موٹروے کی تعمیر، مجوزہ گورو نانک ایکسپریس وے اور مری ایکسپریس وے کو آزاد کشمیر تک توسیع دینے کی تجاویز زیر بحث آئیں ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ این ایچ اے کو 500 سے 1000 ارب روپے کا مالی طور پر خودمختار ادارہ بنانا چاہتے ہیں تاکہ وفاقی ترقیاتی پروگرام اور سرکاری فنڈز پر انحصار کم کیا جاسکے ۔گورو نانک ایکسپریس وے اور مری ایکسپریس وے کی توسیع سے سیاحت اور تجارت کو فروغ ملے گا۔ مشیر نجکاری محمد علی نے منصوبوں پر پیش رفت کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس میں ابتدائی فنی کام فوری مکمل کرنے اور ایک ہفتے بعد پیش رفت کا جائزہ لینے پر اتفاق کیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...