پاکستان عوامی تحریک کا اجلاس ، بلدیا تی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) پاکستان عوامی تحریک کی سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں، انتخابی حکمتِ عملی اور ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔
سنٹرل ایگزیکٹو کونسل اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عوامی تحریک بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے گی۔خرم نواز گنڈاپور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو منتخب بلدیاتی اداروں کے حق سے محروم رکھنا غیر آئینی ہے ،مالی و انتظامی اعتبار سے بااختیار بلدیاتی ادارے ہوتے تو عوام پریشان حال نہ ہوتے ۔ بااختیار بلدیاتی ادارے جمہوریت کی بنیاد اور عوامی مسائل کے حل کا مؤثر ذریعہ ہیں۔ اختیارات اور وسائل نچلی سطح تک منتقل کیے بغیر عوام کو حقیقی ریلیف نہیں دیا جا سکتا۔ بلدیاتی انتخابات شفاف، آزادانہ اور منصفانہ ہونے چاہئیں تاکہ عوام کو حقیقی نمائندگی مل سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments