چھٹیوں کی منظوری ، اختیارات پولیس افسروں کوتفویض
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کے افسران اور اہلکاروں کو تعطیلات حاصل کرنے میں درپیش مشکلات دور کرنے کے لیے انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد نے نئی چھٹی پالیسی 2026 جاری کر دی ہے ۔۔۔
، جس کے تحت چھٹیوں کی منظوری کے اختیارات مختلف عہدوں کے افسران کو تفویض کر دیئے گئے ہیں۔آفس آف دی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کی جانب سے جاری اسٹینڈنگ آرڈر نمبر 01/2026 کے مطابق نئی پالیسی کا مقصد کیژوول لیو، ارنڈ لیو، ایکس پاکستان لیو، میٹرنٹی و پیٹرنٹی لیو اور میڈیکل لیو کے حصول کو آسان بنانا ہے ۔ اس سلسلے میں پولیس رولز اور نظرثانی شدہ لیو رولز 1980 کی روشنی میں منظوری کے اختیارات تقسیم کیے گئے ہیں۔پالیسی کے تحت ایس ایچ اوز کو کانسٹیبل سے ہیڈ کانسٹیبل تک کے اہلکاروں کی تین روز تک کی کیژول لیو منظور کرنے کا اختیار ہوگا، جبکہ ڈی ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز پانچ روز تک کی چھٹی منظور کر سکیں گے ۔ ایس پیز کو کانسٹیبل سے سب انسپکٹر تک مکمل اختیارات حاصل ہوں گے ، جبکہ ایس ایس پیز، ڈی آئی جیز اور دیگر متعلقہ افسران کو بھی ان کے عہدوں کے مطابق چھٹیوں کی منظوری کے اختیارات دیئے گئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments