بدلتے عالمی نظام میں سلامتی و ترقی کے باہمی تعلق پر عالمی کانفرنس

بدلتے عالمی نظام میں سلامتی و ترقی کے باہمی تعلق پر عالمی کانفرنس

نسٹ میں منعقدہ دو روزہ کانفرنس میں ماہرین تعلیم،محققین اورپالیسی سازوں کی شرکت

اسلام آباد(دنیا رپورٹ) بدلتے عالمی نظام میں قومی و عالمی سلامتی، معاشی ترقی، طرزِ حکمرانی اور جدید ٹیکنالوجی کے باہمی تعلقات کا جائزہ لینے کے لیے نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) میں چھٹی بین الاقوامی کانفرنس برائے بزنس مینجمنٹ اینڈ سوشل سائنسز (ICBMASS-2026)منعقد ہوئی۔ دو روزہ کانفرنس میں ممتاز ماہرینِ تعلیم، محققین اور پالیسی سازوں نے شرکت کی اور اس امر پر تبادلہ خیال کیا کہ بدلتی عالمی صورتِ حال میں سلامتی اور ترقی کی ترجیحات کو کس طرح نئے تناظر میں دیکھا جا سکتا ہے ۔ \"Beyond the Binaries: Reconfiguring the Security-Development Nexus amid a Transitioning Global Order\"کے مرکزی موضوع پر منعقدہ کانفرنس میں عالمی مالیاتی نظام میں تبدیلیوں، قیادت، طرزِ حکمرانی، عوامی پالیسی، انسانی سلامتی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔کانفرنس کا افتتاحی خطاب مہمانِ خصوصی میجر جنرل (ریٹائرڈ) زاہد محمود، پرنسپل NIPCONS نے کیا۔ انہوں نے عالمی سلامتی کے ڈھانچوںکے درمیان بدلتے تعلقات پر گفتگو کیلئے پس منظر فراہم کیا۔

کانفرنس کے کلیدی خطابات میں ڈائریکٹر جنرل نِپس نسٹ ڈاکٹر اشفاق حسن خان نے عالمی مالیاتی نظام میں رونما ہونے والی بنیادی تبدیلیوں کا جائزہ لیا۔ ان کے خطاب کا عنوان تھا \"غیر معمولی مالیاتی برتری سے غیر معمولی بحران تک‘‘ کثیر الاقطبی دنیا میں کثیر الاقطبی مالیاتی ڈھانچہ اب حقیقت بن چکا ہے ’’۔ انہوں نے دنیا میں طاقت کے متعدد مراکز کے ابھرنے کے تناظر میں عالمی مالیاتی نظام کی نئی صورتِ حال پر روشنی ڈالی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...