راولپنڈی:ڈکیتی، چوری کی واردتوں میں مطلوب 3ملزم گرفتار
4موٹر سائیکل ،آئی فون سمیت 12موبائل فون، لیپ ٹاپ، نقدی اور اسلحہ برآمد
راولپنڈی (آن لائن) راولپنڈی پولیس نے ڈکیتی، موٹرسائیکل چوری اور دیگر وارداتوں میں مطلوب 3ملزمان کو گرفتار کر کے 4مسروقہ موٹر سائیکل ،آئی فون سمیت 12موبائل فون، لیپ ٹاپ، نقدی اور اسلحہ برآمد کرلیا۔ تھانہ مورگاہ پولیس نے 2ملزمان کو گرفتار کرکے 3 مسروقہ موٹر سائیکل، آئی فون اور لیپ ٹاپ جبکہ تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے 1 ملزم کو گرفتارکر کے مسروقہ موٹر سائیکل ،11 موبائل فون، نقدی اور اسلحہ برآمد کرلیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments