کیپٹل ہسپتال کے 21افسران کی خدمات وفاقی جیل کے حوالے

کیپٹل ہسپتال کے 21افسران کی خدمات وفاقی جیل کے حوالے

اسلام آباد پولیس کے 10ڈی ایس پیز کی گریڈ 18میں ترقی ،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی دارالحکومت میں قیدیوں کو طبی سہولیات کی فراہمی بہتر بنانے کیلئے کیپٹل ہسپتال اسلام آباد کے 21افسران اور ملازمین کی خدمات وفاقی جیل کے حوالے کر دی گئی ہیں۔اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ تمام افسران اور ملازمین کو چیف کمشنر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے کی منظوری سے اٹیچمنٹ کی بنیاد پر تعینات کیا گیا ہے۔ دریں اثنا اسلام آباد پولیس کے 10ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پیز) کو گریڈ 17سے گریڈ 18میں ترقی دے کر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) کے عہدے پر تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ جاری کردہ احکامات کے مطابق ترقی پانے والے افسران کی ترقی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا، جبکہ تمام افسران ایک سال کی پروبیشن مدت پر رہیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...