راولپنڈی، خواتین کو روزگار کی فراہمی، پنک بازار قائم

راولپنڈی، خواتین کو روزگار  کی فراہمی، پنک بازار قائم

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق خواتین کو باعزت روزگار اور کاروبار کے۔۔۔

 مواقع فراہم کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ندیم ناصر کی ہدایت پر لیاقت روڈ راولپنڈی پر خواتین کیلئے پنک بازار (ریڑھی بازار) قائم کر دیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد خواتین کو محفوظ اور سازگار ماحول میں کاروباری سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنا اور انہیں معاشی طور پر خودمختار بنانے میں معاونت کرنا ہے۔ پنک بازار میں خواتین اپنی تیار کردہ اشیاء اور دیگر مصنوعات فروخت کر سکیں گی۔، جس سے انہیں باعزت روزگار کے حصول کے ساتھ اپنی آمدن میں اضافے کا موقع بھی میسر آئے گا۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...