امریکی سفارتخانہ کے افسر کا جامعہ نعیمیہ کا دورہ ،راغب نعیمی سے ملاقات
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) امریکی سفارتخانے کے پبلک افیئرز آفیسر ٹورے گوڈ نے گزشتہ روز دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کا دورہ کیا۔۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مذہبی ہم آہنگی کے فروغ، بین المذاہب مکالمے اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بانی ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہید اور سابق مہتمم مفتی محمد حسین نعیمی کے مزارات پر حاضری دی۔ انہوں نے محدث اعظم کچھوچھوی لائبریری ہال کا دورہ کیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments