ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز کا اردل روم ،افسروں کے مسائل سنے

ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز کا اردل  روم ،افسروں کے مسائل سنے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز اسلام آباد جواد طارق نے پولیس افسران و اہلکاروں کے ذاتی اور ۔۔

محکمانہ مسائل کے حل کیلئے اردل روم کا انعقاد کیا، جہاں افسران و اہلکاروں نے اپنے مسائل براہِ راست ان کے سامنے پیش کیے۔ ڈی آئی جی نے تمام درخواستوں اور مسائل کو غور سے سنا اور ان کے حل کیلئے متعلقہ افسران کو ضروری احکامات جاری کیے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پولیس افسران و اہلکاروں کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور محکمانہ امور کو بلاوجہ التوا کا شکار نہ ہونے دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس افسران و اہلکاروں کی فلاح و بہبود اور انکے مسائل کا بروقت حل اسلام آباد پولیس کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...