3لاکھ اساتذہ اور ملازمین کے ریکارڈ کی تصدیق کرانے کا فیصلہ
اساتذہ ، دیگر ملازمین کا اندراج منظور شدہ اسامیوں کیمطابق درست کرنیکی ہدایت
لاہور(خبر نگار )محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے سکول انفارمیشن سسٹم میں درج تین لاکھ اساتذہ اور ملازمین کے ریکارڈ کی تصدیق کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اساتذہ اور دیگر ملازمین کا اندراج صرف منظور شدہ اسامیوں کے مطابق درست کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے ۔محکمہ اسکول ایجوکیشن کے مطابق سکول انفارمیشن سسٹم میں درج تمام ملازمین کا ڈیٹا متعلقہ ایجوکیشن اتھارٹی سے تصدیق کرانا لازمی ہوگا۔ تمام ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیز کو تین روز کے اندر فوکل پرسن نامزد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق سکول انفارمیشن سسٹم کا لاگ اِن بننے کے بعد 20 روز کے اندر تمام ملازمین کا ڈیٹا درج کیا جائے گا۔ ملازمین کے ریکارڈ کی تصدیق کے ساتھ ساتھ منظور شدہ آسامیوں اور پے رول کے ساتھ ڈیٹا کی مطابقت بھی یقینی بنائی جائے گی۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے واضح کیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد اساتذہ اور ملازمین کے ریکارڈ کو درست بنانا اور منظور شدہ اسامیوں کے مطابق ملازمین کی تفصیلات مرتب کرنا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments