سرکاری و پرائیویٹ سکولوں کی ڈینجرس بلڈنگ کے سروے کی رپورٹ کا تفصیلی جائزہ

سرکاری و پرائیویٹ سکولوں کی  ڈینجرس بلڈنگ کے سروے کی  رپورٹ کا تفصیلی جائزہ

خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیر صدارت کانفرنس ہال میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا اجلاس ہوا۔

 اجلاس میں سرکاری وپرائیویٹ سکولوں کی ڈینجرس ،خستہ حال،خطرناک بلڈنگز کے سروے اورقواعد و ضوابط کے تحت رجسٹریشن کے عمل ودیگر ایشوکے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن محمد عیسی لالی اور اسسٹنٹ محکمہ تعلیم محمد قاسم خان نے اجلاس ڈپٹی کمشنر کو جوہرآباد کے علاوہ چاروں تحصیلوں کی ڈینجرس،خستہ حال بلڈنگ کے سروے کی موجودہ پراگریس اور پرائیویٹ سکولوں کی نئی رجسٹریشن، تجدیدِ رجسٹریشن، رجسٹریشن کے مقررہ ٹائم پیریڈ، رولز آف بزنس اور دیگر متعلقہ امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اور رپورٹ پیش کی گئی اس موقع پرڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جہانزیب حسین لابرنے سرکاری و پرائیویٹ سکولوں کی ڈینجرس بلڈنگ کے سروے کی پیش کی گئی رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے سی ای او ایجوکیشن کو ہدایت کی کہ جہاں کہیں کسی بھی سکول کی بلڈنگ ڈینجرس ،خستہ حال اور خطرناک قرار پائے ان سکولوں کو فوری طور پرسیل کیا جائے متعلقہ سکولوں کی دیواروں کے اوپر نوٹس چسپاں کیا جائے اور عوام الناس میں پبلک آیرننس کمپیئن اور آگاہی مہم چلائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...