وزیراعلیٰ کے دورہ وہاڑی کی تیاریاں، ایم ڈی واسا کا روٹ معائنہ

وزیراعلیٰ کے دورہ وہاڑی کی تیاریاں، ایم ڈی واسا کا روٹ معائنہ

سیوریج لائنوں کی صفائی، نکاسی آب کا نظام فعال ، مشینری کی حفاظت کی ہدایت

وہاڑی (نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے متوقع دورہ وہاڑی کے پیش نظر ایم ڈی واسا چوہدری اکرام اللہ نے انجینئرنگ سٹاف کے ہمراہ ممکنہ دورہ روٹ کا معائنہ کیا اور مختلف مقامات پر صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سیوریج لائنوں کی صفائی اور ڈی سلٹنگ کا کام بروقت مکمل کیا جائے جبکہ نکاسی آب کے نظام کو مکمل طور پر فعال رکھا جائے تاکہ کسی بھی مقام پر سیوریج کے مسائل پیدا نہ ہوں اور شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ایم ڈی واسا نے بھٹہ اکرام ڈسپوزل اسٹیشن کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے جدید مشینری کی حفاظت اور دیکھ بھال کے لیے پارکنگ شیڈ کی تعمیر کی غرض سے جگہ کا انتخاب کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مشینری کو محفوظ رکھنے کے لیے شیڈ کی تعمیر کے اقدامات جلد مکمل کیے جائیں۔بعد ازاں چوہدری اکرام اللہ نے مدنیہ کالونی میں زیر تعمیر واسا ریونیو آفس اور شکایت سیل کا معائنہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے اور تعمیراتی معیار برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن، فنانس اینڈ ریونیو نعیم احمد تارڑ، ڈپٹی ڈائریکٹر عابد حسین شاہد، ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ بشیر احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ضیغم شہزاد، پی آر او وسیم باری اور واسا کا انجینئرنگ سٹاف بھی موجود تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...