جعلی،مضر صحت مصالحہ جات تیار کر نیوالا یونٹ پکڑ لیا گیا

جعلی،مضر صحت مصالحہ جات تیار کر نیوالا یونٹ پکڑ لیا گیا

جھنگ بازار کے علاقے میں فوڈ اتھارٹی ٹیم نے کارروائی کی ،2 ملزم گرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)فوڈ اتھارٹی کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے پلاسٹر آف پیرس کی مدد سے جعلی اور مضر صحت کالی مرچ اور دیگر مصالحہ جات تیار کرنے والا یونٹ پکڑ لیا گیا۔تھانہ جھنگ بازار کے علاقے میں فوڈ اتھارٹی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے نجی یونٹ کو چیک کیا۔ جہاں پلاسٹر آف پیرس کی مدد سے کالی مرچ، خشک دھنیا اور دیگر مصالحہ جات تیار کرکے مارکیٹ میں سپلائی کئے جا رہے تھے ۔ ملز م انسانی زندگیوں کے ساتھ کھلواڑ کر رہے تھے ۔ جن کے قبضے سے ہزار کلو گرام سے زائد کالی مرچ، چار من سے زائد پلاسٹر آف پیرس اور ممنوعہ کیمیکل سمیت دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔2ملز موں کو گرفتار کر کے یونٹ کو سیل کرتے ہوئے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...