سرکاری اراضی پر قبضہ برداشت نہیں کیا جائیگا،سہیل اشرف

 سرکاری اراضی پر قبضہ برداشت نہیں کیا جائیگا،سہیل اشرف

E-12میں 40سال بعد اربوں مالیت کی 1135کنال سرکاری اراضی واگزار کرا دی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) گزشتہ چار دہائیوں سے زیر التوا سیکٹر E-12میں 1135کنال سرکاری اراضی واگزار کروانے کے بعد سی ڈی اے نے سیکٹر ڈویلپمنٹ پر مجموعی طور پر ابتک 60فیصد سے زائد ترقیاتی کام مکمل کرلئے گئے ہیں۔ چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر سہیل اشرف نے کہا کہ سیکٹر ڈویلپمنٹ میں حائل تمام روکاوٹوں کو قانون کیمطابق دور کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیکٹر E-12میں 40سال بعد اربوں روپے مالیت کی 1135کنال سرکاری اراضی واگزار کروائی جاچکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اراضی پر قبضہ کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔ سیکٹر E-12سمیت دیگر سیکٹرز میں ترقیاتی کاموں کی تکمیل سی ڈی اے انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...