انسداد سموگ اقدامات ،روزانہ ایکشن رپورٹس دینے کا حکم

انسداد سموگ اقدامات ،روزانہ  ایکشن رپورٹس دینے کا حکم

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے فیصل آباد ڈویژن میں انسداد سموگ کے اقدامات مزید تیز اور نتیجہ خیز بنانے جبکہ محکمہ مال، انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی اور محکمہ زراعت کو روزانہ ایکشن رپورٹس فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر فیصل آباد نے واضح ہدایت کی کہ کسی بھی سرکاری رقبے پر آگ نہیں لگنی چاہیے ۔ اگر کسی جگہ فصلوں کی باقیات کو آگ لگائی گئی تو ریونیو عملہ ذمہ دار ہوگا۔ انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ریونیو کو دیہی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز انفورسمنٹ کو شہری علاقوں میں مجموعی طور پر ذمہ داریاں تفویض کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...