ڈی پی او چنیوٹ کی تفتیش میرٹ پر مکمل کرنے کی ہدایت

ڈی پی او چنیوٹ کی تفتیش میرٹ پر مکمل کرنے کی ہدایت

ڈاکٹر نوید عاطف نے مدعیان کا مؤقف سنا اور پولیس کارروائی سے متعلق فیڈ بیک لیا

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق شہریوں کے مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے اہم مقدمات کے مدعیان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر متعلقہ ایس ایچ اوز، تفتیشی افسران اور دیگر پولیس افسربھی موجود تھے ۔ڈی پی او نے مدعیان کا مؤقف سنا اور پولیس کارروائی سے متعلق فیڈ بیک لیا۔ انہوں نے تفتیشی افسروں سے مقدمات کی تفتیش کے حوالے سے استفسار کیا اور جدید ٹیکنالوجی، انسانی وسائل سمیت تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کرنے اور مقدمات میرٹ کی بنیاد پر یکسو کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہری پولیس سے متعلق کسی بھی شکایت کی صورت میں بلاجھجک ان کے دفتر تشریف لائیں۔ شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا رہے ہیں۔ تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے انصاف کی فراہمی اور قانون کی بالادستی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...