انسدادِ سموگ مہم تیز کر نیکافیصلہ، خلاف ورزی پر کارروائی کا حکم

انسدادِ سموگ مہم تیز کر نیکافیصلہ، خلاف ورزی پر کارروائی کا حکم

دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں،صنعتی آلودگی کیخلاف کارروائیاں تیز کرنیکی ہدایت

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر انسدادِ سموگ مہم پر مؤثر عملدرآمد کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک ہوگئی۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) عبدالرحمن کی زیرِ صدارت انسدادِ سموگ مہم پر عملدرآمد کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں جاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے زگ زیگ ٹیکنالوجی کی خلاف ورزی کرنے والے بھٹوں کے خلاف فوری کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے فصلوں کی باقیات جلانے ، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور صنعتی آلودگی کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے ٹریفک پولیس، ستھرا پنجاب ایجنسی اور واسا جھنگ کے افسران کو انسدادِ سموگ اقدامات پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے اور فیلڈ میں نگرانی مزید سخت کرنے کا حکم دیا۔انہوں نے واضح کیا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور حکومتی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...