سرکاری سکولوں کا ازسرنو سروے ،15 روز میں رپورٹ دینے کا حکم
صفائی اور سٹریٹ لائٹس کی بہتری کے لیے 15 روز میں رپورٹ طلب: ڈپٹی کمشنر
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کی زیر صدارت کے پی آئیز (KPIs) پر عملدرآمد کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیراعلیٰ کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ 29 اہم نکات پر عملدرآمد کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئیں۔ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر کے تمام سرکاری سکولوں کا ازسرنو سروے کرکے 15 روز میں جامع رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا، جبکہ سکولوں میں بجلی کے کنکشن، خطرناک کلاس رومز، باؤنڈری والز، واش رومز اور پینے کے پانی کی سہولیات کا جائزہ لینے کی ہدایت کی۔انہوں نے سڑکوں کی دیکھ بھال کے لیے روڈ مینٹی ننس سکواڈ اور متعلقہ گاڑیوں کو فوری فعال کرنے کی ہدایت کی، جبکہ شہر بھر میں خراب سٹریٹ لائٹس فوری بحال کرنے اور ان کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ یقینی بنانے کا حکم دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments