وہاڑی چیمبر وفد کی آئی ٹی آئی ایف ایشیا ایکسپو میں شرکت

وہاڑی چیمبر وفد کی آئی ٹی آئی ایف ایشیا ایکسپو میں شرکت

جدید صنعتی مشینری ،ٹیکنالوجی کا جائزہ ، کاروباری و صنعتی ترقی کے فروغ پر زور

وہاڑی، ماچھیوال (خبر نگار، نمائندہ خصوصی، نامہ نگار)صدر وہاڑی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سید شیراز حسین کاظمی کی ہدایت پر سینئر نائب صدر آصف چوہدری کی قیادت میں چیمبر کے وفد نے لاہور ایکسپو سینٹر میں منعقدہ آئی ٹی آئی ایف ایشیا ایکسپو میں شرکت کی۔ وفد نے نمائش میں جدید صنعتی مشینری، آلات اور ٹیکنالوجی کے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور نئی مصنوعات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔اس موقع پر ایکسپو منیجر ایس اے رحمان نے وفد کا استقبال کیا، جبکہ میزبان عظمیٰ اندلیب نے اراکین کو مختلف اسٹالز کا دورہ کرایا اور جدید مشینری و ٹیکنالوجی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔وفد میں جنرل سیکرٹری زاہد سعید، چوہدری بلال اظہر، شہزاد مصطفیٰ چوہان، برہان شاہد، محمد ارشد سعید، محمد زاہد رشید، طاہر نواز، نوریز اشرف چوہدری اور فہیم ارشد چوہدری سمیت دیگر اراکین شامل تھے ۔وفد کے اراکین نے آئی ٹی آئی ایف ایشیا ایکسپو کو پاکستان میں صنعتی ترقی، جدید ٹیکنالوجی کے فروغ اور کاروباری مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ وہاڑی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ضلع کی کاروباری اور صنعتی برادری کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرانے اور صنعتی ترقی کے نئے مواقع فراہم کرنے کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...